لورہ میگا کرکٹ ایونٹ کا آغاز،رنگا رنگ تقریب میں ٹرافی کی رونمائی

لورہ:تحصیل لورہ کی تاریخ کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کا آغاز رنگا رنگ تقریب سےہو گیا, ٹرافی کی رونمائی اور کیک کاٹا گیا, ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان, ایس ایچ او لورہ ریاض خان, ماسٹر شبیر سمیت عمائدین علاقہ اور منتظمین نے کیک کاٹا, پول اے کے میچز کا آغاز جمعہ 23 اکتوبر سے ہوگا.وول نیوز کے مطابق جمعرات کی شام کالج گراؤنڈ لورہ میں مدینہ کیش اینڈ کیری اور سنگم سپورٹس کلب کے اشتراک سے میگا کرکٹ ایونٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ٹرافی کی رونمائی کی گی اس موقع پہ کیک بھی کاٹا گیا منتظم نعمان عباسی کے مطابق باضابطہ میچز کا آغاز کل جمعہ کو ہوگا جس میں پول اے میں شامل نگری بمقابلہ سنگم سپورٹس بی, ینگ سٹار گڑھی بمقابلہ سپر سٹار راہی,حیدر الیون لورہ بمقابلہ عباسی ٹائیگرز گھوڑا گلی,ایس ایس سی لورہ بمقابلہ فرینڈز یوناہیڈ ,قاری الیون پلیاں بمقابلہ ارتغرل غازی نگری کے کھیل ہونگے,ہر ٹیم چار اوور کا میچ کھیلے گی. منتظمین نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے, وول نیوز کے مطابق کالج گراؤنڈ لورہ سمیت لورہ بازار کو بھی منفرد انداز میں سجایا گیا ہے….. وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں