لورہ:اہلیان تحصیل لورہ کے لیئے اچھی خبر ،تحریک منہاج القرآن کی جانب سے اہلیان تحصیل لورہ کے لیئے ایمبولنس سروس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے ،ایمبولنس کا تحٖہ تحریک کے مرکزی راہنماء سردار محمد جاوید کی جانب سے دیا گیا ہے ۔اتوار کو لورہ میں اس حوالے سے باوقار تقریب کا اہتمام ہوا جس میں پاکستان

عوامی تحریک ،تحریک منہاج القرآن کے ذمہ دارن سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تحریک منہاج القرآن تحصیل لورہ کے صدر سراج العارفین نے اہلیان تحصیل لورہ کی جانب سے سردار محمد جاوید کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ لورہ میں مزکورہ ایمبولنس سروس سے عام لوگوں کو ایمرجنسی میں بھاری بھرکم معاوضوں کے بجائے معیاری ایمبولنس سروس میسر ہو گی۔۔وول نیوز نیٹ ورک