لورہ:تحصیل لورہ کی تاریخ کا کامیاب ترین مدنیہ کیش اینڈ کیری اینڈ سنگم سپورٹس کلب کے زیر اہتمام کھیلا جانے والا کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے اختتام پذیر ہو گیا۔ٹورنامنٹ کا باقائدہ آغاز 23 اکتوبر کو لورہ کالج گراونڈ میں ہوا جس میں 48 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا

میگا کرکٹ ٹورنامنٹ میں خاص بات یہ تھی کہ پہلی بار بڑی تعداد میں لورہ سے باہر کے مایہ ناز بیٹسمینوں اور بالرز نے دواں دھار بالنگ و بیٹنگ کے جوہر دکھائے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ براڈ کاسٹر نے لایئو میچز کے زریعے لوگوں کو آپس میں جوڑے رکھا ۔ٹورنامنٹ میں کمنٹیری کے لیئے بھی خوبصورت آواز کے حامل زبیر عباسی المعروف زیبی آف اسلام آباد کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے اپنی خوبصورت آواز و انداز سے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائے

مزکورہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسر مدنیہ کیش اینڈ کیری لورہ تھے جنہوں نے آرگنائزر کے ساتھ مکمل مالی و اخلاقی سپورٹ کرتے ہوئے لورہ کی روایتی مہمان نوازیکے تسلسل کو برقرار رکھا ،کھیل کے میدان میں امپائرنگ کے فرائض بھی انتہائی خوش اسلوبی سے ادا ہوئے پورے میچ میں صرف ایک بدمزگی اس وقت دیکھنے میں آئی جب راہی اور ایم سی سی کے درمیان ہونے والے سخت میچ کو متنازعہ سمجھا گیا تاہم اس وقت بھی منتظمین نے امپائرنگ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا کہا اور فیصلہ ہوا کہ دوسرے روز یہ میچ سپر اوور کے تحت ہو گا تاہم دوسرے روز راہی کی ٹیم میچ کے لیئے میدان میں نہ آئی

میگا کرکٹ ایونٹ کے آخری روز گراونڈ کے چاروں اطراف میں چوکے و چھکے لگائے گے اس موقع پر ینگ ٹائیگرز ڈھیری کیالہ اچانک علاقے کے بہترین ٹیم ابھر کے سامنے آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فائنل تک جاپہنچی


میگا کرکٹ ایونٹ کا فائنل سنگم سپورٹس لورہ اور ینگ ٹائیگرز ڈھیری کیالہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھی ینگ ٹائیگرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخری وقت تک کھیل پھنسا رہا تاہم چار بال پر دو رنز درکار تھے کہ سنگم سپورٹس کے مخلص عباسی نے چوکا مار کے جیت سنگم سپورٹس کے نام کر دی




لورہ کالج گراونڈ میں ہونے والے ان مقابلوں کی حتمی تقریب میں معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان،ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد اشتیاق خان ،ڈی ایس پی حویلیاں بشیر خان سمیت عمائدین علاقہ شامل تھے




اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں ،مہمانوں ،اور آرگنائزنگ کمیٹی کو انعامات اور اعزازی شیلڈ دیں گئیں ،فائنل جیتنے والی سنگم سپورٹس کلب کو ایک لاکھ روپے کیش جبکہ رنر اپ ینگ سٹار ڈھیری کیالہ کو 50 ہزار روپے کیش انعام دیا گیا

میچ کے دوران مختلف احباب کی جانب سے اعلان کردہ کیش انعامات بھی تقسیم کیے گے ۔