لورہ:اسلامی جمعیت طلبہ لورہ کے زیر اہتمام جمعرات کو لورہ بازار میں حرمت رسولﷺ ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

ریلی کے شرکاء نے لورہ بازار کا چکر لگایا اس موقع پر فضاء نعروں سے گونج اٹھی ،شرکاء ریلی نے فرانسیسی حکومت کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کیئے ،اس موقع پر عام لوگوں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لورہ وجاہت امتیاز عباسی نے کہا کہ ہم حرمت رسولﷺ پر مر مٹنے کو تیار ہیں فرانس نے جس طرح دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کیئے جائیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ تحصیل لورہ عثمان چوہدری نے کہا کہ مسلمان ہر دکھ ہر غم اور مصبیت برداشت کر سکتا ہے مگر حرمت رسولﷺ پر اک لفظ بھی برداشت کرنا اس کے بس سے باہر ہے ۔فرانس نے دنیا کے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ یک جاں ہو کے فرانس کو جواب دے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔