جشن آمد مصطفیﷺ:مرحبا مرحبا،وادی لورہ میں جگہ جگہ جلوس ،ریلیاں،ناموس رسولﷺ کے لیئے جان بھی قربان کرنے کا عزم

لورہ:تحصیل لورہ میں عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ والہ و سلم دینی جوش و جذبے سے منائی گی, وادی لورہ کے ہر گاوں محلے سے عاشقان مصطفی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کی تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام نکلنے والی مرکزی ریلی میں شرکت لورہ میں مختصر پروگرام کے بعد ریلی گھمبیر کے لیے روانہ, وادی

لورہ کی فضاء فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی, حرمت رسول کے لیے جان بھی قربان کرنے کا عزم. تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ والہ و سلم کے پرمسرت موقع پر نگری روڈ سے تحریک لبیک پاکستان تحصیل لورہ کے زیر اہتمام فقید المثال ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں گاوں نڑھوتر, نور پور, چنالی, ریاٹی, ماڑی, نگری, مالمولہ, گڑھی, چنکوٹ و راہی,موہڑا میرا,کیری,سیری سمیت دیگر گاوں کے جلوس نگری روٹ پہ پہنچے

مزکورہ جلوس پیدل مارچ کرتے ہوئے لورہ بازار. مدینہ کیش اینڈ کیری سے ہوتا ہوازیر تعمیر فیضان مدینہ لورہ پہنچا جہاں اکابرین کے مختصر خطاب ہوئے جس کے بعد جلوس کا رخ گھمبیر کی جانب ہوا, جلوس کا اہتمام تحریک لبیک نے کیا تھا تاہم دعوت اسلامی,پاکستان سنی تحریک,, تحریک منہاج القرآن سمیت دیگر تحریکوں,تنظیموں,اسلامی جمعیت طلبہ لورہ اور عام شہریوں نے شرکت کی لورہ کی تاریخ کا بڑا جلوس ایک بڑے قافلے کے ساتھ گھمبیر پہنچا,

شرکاء جلوس نے فرانس کی جانب سے کی جانے والی گستاخی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ اور عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی.

علاوہ ازیں گھمبیر میں بھی ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس سے اکابرین نے خطاب کیا.مزید براں تحصیل لورہ کے مختلف گاوں میں بھی عاشقان رسول صلی اللہ و علیہ والہ و سلم ریلیوں کا انعقاد کیا. عید میلاد النبی کے موقع پر انتظامیہ نے بھی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کر رکھے تھے… وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں