امریکی انتخابات:بایئڈن نے امریکی تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

اسلام آباد(انٹرنیشنل ڈیسک)حالیہ امریکی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں صدارتی امیداوارجو بایئڈن نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا سابق امریکی صدر اوباما کا ریکارڈ بھی توڑتے ہوئے سات کروڑ سے زیادہ ووٹ حاصل کر لیئے ہیں مد مقابل ڈونلڈ ٹرمپ چھ کروڑ ستر لاکھ ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ اینڈ پریس کے مطابق اوباما نے 2008 کے صدارتی انتخابات میں چھ کروڑ 90 لاکھ ووٹ حاصل کیئے تھے تاہم واہٹ ہاوس تک رسائی کے لیئے 270 کا الیکڑول کالج ہونا ضروری ہے

ہیلری کلنٹن نے 2016 کے انتخابات میں صدر ٹرمپ کے خلاف زیادہ ووٹ حاصل کیئے تھے تاہم اس کے باوجود ان کا الیکڑول کالج پورا نہیں ہو سکا تھا۔امریکی الیکشن پروجیکٹ کے مطابق رواں انتخابات میں 16 کروڑ کے لگ بھگ ووٹر نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں