لورہ:وول نیوز نیٹ ورک
تحصیل لورہ کی فارسٹ رینج ہری پور و ایبٹ آباد کے مختلف جنگلات میں پراسرار آگ نے ہزاروں درختوں کو جلا کے خاکستر کر دیا. محکمہ جنگلات و وزارت ماحولیات نے چپ کا روزہ رکھ لیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے تھانہ لورہ و تھانہ مکھنیال کے حدود کے علاقوں ڈھیری رکھالہ, دناہ, چمیارا, کوٹلی, کیری سائے نے کھیتر, تھبہ بٹنگی کھنڈراں, چنالی, کوٹلی, بشکولی سمیت درجنوں دیگر علاقوں کے جنگلات و پہاڑیوں پہ منظم انداز میں لگائی جانے والی آگ نے ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت تک لاکھوں پودوں, درختوں اور جنگلی حیات کو بری طرح متاثر کیا ہے. وول نیوز کو مختلف مقامی افراد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جنگلات میں اچانک آگ لگتی ہے جس کے بعد اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا, مقامی آبادی بھی اس وقت آگ بجھانے کے لیے آگے آتی ہے جب ان کے مکانات پر خطرہ منڈلانے لگتا ہے

رواں ہفتے کیری اور چمیارہ کے علاقوں میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہیں دیکھتے ایکٹروں کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم انتظامی طور پہ کوئی بھی ایکشن سامنے نہیں آیا
دوسری جانب کھنڈراں تھبہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے چیڑ کے بڑے درختوں کو بھی جلا کے خاکستر کر دیا ہے, جنگلات میں بے رحمی سے لگائی جانے والی آگ میں جنگلی حیات کا نام و نشان مٹنے کا امکان ہو گیا ہے, وفاقی دارلحکومت کی مارگلہ ہلز سے محلقہ تھانہ لورہ و تھانہ مکھنیال کے ان علاقوں میں جنگلی ککڑ سمیت درجنوں نایاب نسل کی جنگلی حیات پائی جاتی ہے.

مقامی آبادی کے مطابق فارسٹ رینج ہری پور نے ڈیلی ویجز فارسٹ گارڈز کو بھی نوکریوں سے جبری نکال دیا ہے جس کے بعد ان علاقوں کے جنگلات آگ لگانے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دییے گے ہیں
علاوہ ازیں وول کو بتایا گیا ہے کہ چند سال قبل بشکولی دناہ رینج میں آگ بجھاتے ہوئے چار فارسٹ کے جانبار اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں جن میں سے تین کے اہلخانہ تاحال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امداد کے منتظر ہیں .

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ سپورٹس ایبٹ آباد کے حکام لورہ میں تحصیل گراونڈ کے لیے مختلف جگہوں کا سروے کر رہے تھے ایسے میں ایک جگہ صرف چند درخت ہونے کی وجہ سے ڈائریکٹر سپورٹس نے اس لیے رد کر دی کہ وزیراعظم عمران خان کسی درخت کو نقصان پہچانے کی اجازت نہیں دیتے تاہم دوسری جانب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت و لاپرواہی لاکھوں بلین ٹری منصوبے کے پودوں کو آگ کے رحم و کرم پہ چھوڑے بیٹھے ہیں…..