کوٹلی ستیاں میں تحصیل لورہ کی یونین کونسل گورینی کا نوجوان قتل,نعش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی ستیاں میں ہے, لواحقین پہ غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے اہل علاقہ غم سے نڈھال.وول نیوز کو دستیاب اطلاع کے مطابق 28 سالہ شہاب احمد ولد وزیر احمد ساکن ڈنہ گورینی کی لاش کرور کے علاقے زیارت سے ملی ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا, لاش کے پاس سے مزکورہ شناختی کارڈ بھی ملا ہے,لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی ستیاں میں منتقل کر دیا گیا ہے . المناک حادثے کی اطلاع سے علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ بوڑھے باپ کے جوانسالہ بیٹے کی موت نے لواحقین پہ غموں کے پہاڑ توڑ ڈالے.
پولیس ذرائع کے مطابق تاحال مقتول شہاب عباسی کے قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے ،مقتول کی لاش کے قریب ہی پستول اور گولی کے خالی خول بھی ملے ہیں ،مقتول کی شناخت اسکے شناختی کارڈ سے ہوئی جس کے بعد لواحقین کو اطلاع دی گئی