لورہ:مسلم لیگ ن کے راہنماء و چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کا دورہ تحصیل لورہ,سیری,کوٹلی چنالی و بینانی میں بیٹھک, صوبہ ہزارہ تحریک, گلیات ڈوپلیمنٹ اتھارٹی کے پھیلاؤ, ٹورازم روڈ کے منصوبے سمیت پارٹی امور پہ گفتگو کی گی.


گزشتہ روز سردار محمد یوسف نے مسلم لیگ ن تحصیل لورہ کے صدر افتخار احمد عباسی کی رہائش گاہ پہ عمائدین علاقہ و مسلم لیگ ن کے راہنماؤں سےملاقات کی جس میں پارٹی امور پہ تفصیل سے گفتگو کی گی اس موقع پہ پروفیسر حافظ سجاد قمر, قیصر ندیم عباسی, ندیم خان, سجاد عباسی, ثناءاللہ عباسی, حاجی نسیم اعوان, چوہدری امتیاز سمیت دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر تحصیل لورہ کے بنیادی مسائل سمیت،لورہ سوار گلی روڈ،گلیات ڈوپلیمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے مکھنیال تک دائرہ کار بڑھانا ،صوبہ ہزارہ تحریک کو مزید منظم کرنے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گی ۔مسلم لیگ تحصیل لورہ کے صدر افتخار احمد عباسی نے کہا کہ لورہ کے بنیادی مسائل بدستور حل طلب ہیں تاہم مسلم لیگ ن عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیئے اپنی تمام کاوشیں بروے کار لا رہی ہے۔

علاوہ ازیں سیری میں قیصر ندیم عباسی کی رہائش گاہ پر بھی گے اور انہیں لورہ میں مدینہ کیش اینڈ کیری برانڈ لانے پہ مبارکباد بھی دی اس موقع پر دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھےجبکہ چنالی, بینانی میں بھی عمائدین سے ملاقاتیں کی گئیں,
بینانی میں معروف بینکرز چوہدری یاسین کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں بھی مختلف سیاسی و سماجی راہنماء موجود تھے۔علاوہ ازیں لیگی راہنماء راجہ ثناء اللہ عباسی کی والدہ کے انتقال پہ اظہار تعزیت کیا گیا جبکہ کوٹلی یونین کونسل گورینی میں چوہدری حفیظ سلیمان کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد بھی دینے گے جہاں جماعت اسلامی کے راہنماء عبد الرزاق عباسی, وسیم خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں

اس موقع پہ انہوں کے ہزارہ صوبہ کی تحریک کے حوالے سے بھی گفتگو کی،جماعت اسلامی کے راہنماء عبد الرزاق عباسی نے بالخصوص جی ڈی اے ایشو پر کھل کے گفتگو کی اوراس سے سرکل لورہ ،بکوٹ بھاگن اور مکھنیال کے عوام کو درپیش خدشات پر مشترکہ جہد وجد کی تجویز بھی دی۔۔۔۔