عبد الرزاق عباسی کا بکوٹ و تحصیل لورہ کا طوفانی دورہ،شادیوں میں شرکت،ٹی ایم اے لورہ سمیت جماعت کے ذمہ داران سے ملاقاتیں

لورہ :جماعت اسلامی کے مرکزی راہنماء عبد الرزاق عباسی کا بکوٹ و لورہ تحصیل کا دورہ, شادی بیاہ کے مختلف پروگراموں میں شرکت کے ساتھ ساتھ جماعت کے ذمہ داران و عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں, صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار یوسف کا خیر مقدم بھی کیا.

کوٹلی:چوہدری ذیشان حفیظ کی شادی میں عبد الرزاق عباسی و دیگر مہمان شریک ہیں
کوٹلی:عبد الرزاق عباسی و دیگر مہمان محو گفتگو

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی راہنماء عبدالرزاق عباسی نے تروڑ سیر شرقی میں جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما حسنین عباسی کی شادی میں شرکت کی اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ
بیروٹ میں جماعت اسلامی کی زونل شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب میں بلدیاتی انتخابات کے

حوالہ سے تیاری ور جائزہ لیا جماعت اسلامی تحصیل لورہ اور پورے ضلع میں بھر پور حصہ لے گی
نتھیا_گلی میں نئے اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان کے عشائیہ میں شرکت اور ملاقاتیں کیں

لورہ میں چوہدری حفیظ کے صاحبزادے زیشان حفیظ کی شادی میں شرکت کی جماعت کے ذمہ داران سے مختلف امور پہ تبادلہ خیال کیا اور بالخصوص جی ڈی اے ایشو پہ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار بھی کیا.

علاوہ ازیں چوہدری حفیظ کی جانب سے کوٹلی میں ہونےوالی ضیافت میں صوبہ ہزارہ تحریک کے چیرمین سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سے اور مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کی صوبہ ہزارہ کے لیئے ملکر جہدوجہد کرنے پر اتفاق کیا,

کوٹلی:چوہدری حفیظ کے گھر میں عبدالرزاق عباسی،ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان،وسیم خان ایڈوکیٹ و عمائدین علاقہ

علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے راہنماء عبد الرزاق عباسی نے لورہ میں ہی تحصیل میونسپل آفیسر ملک فراست اور ٹیکس اور بلڈنگ انسپکٹر عمران تنولی سے ملاقات علاقے کی تعمیر و ترقی اور لورہ شہر کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ پر گفتگو کی گی

سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف،عبدالرزاق عباسی اور چوہدری حفیظ خوشگوار موڈ میں


سیر شرقی کے رہنما عبدالشکور عباسی کی دعوت عشائیہ میں شرکت مبشر حسین عباسی سابق ناظم اور امیدوار برائے تحصیل لورہ بھی دورہ میں ساتھ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں