اسلام آباد:گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری رہا ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کی 23میں سے 21 نشستوں کے نتائج میں وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے ،پیپلز پارٹی کو تین جبکہ مسلم لیگ ن کو دو نشستوں پر کامیابی ملی ہے ایک نشست پر مجلس وحدت مسلمین کامیاب قرار پائی ہے دو حلقوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں
دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے

جی بی اے 2 گلگت2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان 6696 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پی پی کے جمیل احمد 2 ووٹوں کے فرق سے 6694 ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوئے جب کہ سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان بھی شکست کھاگئے اور 3965 ووٹ لے سکے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جمیل احمد کے رات کے انتخابی نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے ان نتائج کو مسترد کیا ہے رات کو جمیل احمد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تقریبا 400 ووٹوں سے الیکشن جیت رہے تھے۔

جی بی اے7 اسکردو ایک سے پی ٹی آئی کے راجہ ذکریاخان 5288 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی پی کےمہدی شاہ 4140 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔ جو کہ سابقہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان رہے ہیں۔