حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا
معاہدے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ،وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور کمشنر اسلام آباد کے دستخط بھی موجود ہیں.

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے 4 نکاتی تحریری معاہدے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ
حکومت دو سے تین ماہ کے اندر پارلیمنٹ سے قانون سازی کے بعد فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے گی
فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات نہیں کیا جائے گا،فرانس کی مصنوعات کا سرکاری طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے گا…