ایبٹ آباد(وول سپیشل) محکمہ صحت ایبٹ آباد اور ایوب ہاسٹل کمپلکیس انتظامیہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے وائرس کی دوسری لہر کو ہزارہ ڈویژن میں خطرناک ترین قرار دیدیا، سکریننگ کے عمل میں بعد کورونا وائرس کی مثبت ہونے کی شرح ایبٹ آباد میں 12فیصد ہوچکی ہے ۔ جو انہتائی تشویشناک ہے ۔ ایبٹ آباد میں 22ہزار افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے اور جن میں سے 22سوافراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈائریکڑفیصل خانزادہ ،میڈیکل ڈائریکٹر ایوب ہاسپٹل ڈاکٹر احسن اورنگزیب اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عامر اسرار نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کے شرکاء نے مزید کہاکہ ابھی سردیوں کی ابتدائی ہے اور وائرس سردیوں میں بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید پھیل رہا ہے ۔ اور وائرس اپنا پیٹرن بھی تبدیل کر رہاہے ۔ کورونا کے مریض پہلے ہفتہ دس دن میں ریکورھو جاتے تھے مگر اب دیکھنے میں آرہا ہے کہ مریض چار پانچ دن میں سے ہسپتال میں پڑے ہیں مگر اب دیھنے میں آرہا ہے کہ مریض چار پانچ دن ہی موت کا شکار ہوجاتاہے یا پھر ایسے کیسز بھی ہیں جن میں مریض 25دن یورپ طرز کے شرح کی پھیلاءو اور نقصان ہونا شروع ہوچکاہے ۔ ایبٹ آباد میں 87اموات ہوچکی ہیں اور ہزارہ میں 157اموات ہوچکاہے ۔ ایبٹ آباد میں ساڑھے چھ ہزار سکول طلبہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 187طلباء اور طلبات میں نتاءج مثبت آئے محکمہ صحت نے لیول فائیو کے لاک ڈاءون اور سکولوں کو سردیوں کی چھٹیاں جلد دینے کی سفارش کی ہے ۔ عوام ہی اس کورونا وائرس پر قابو پانے میں اجتان کریں ،سماجی فاصل رکھیں اور ماسک ضرور پہنیں اور ہسپتال کا غیر ضروری آنا جانا ختم کریں کیونکہ صرف ایوب میڈیکل ہسپتال کمپلیکس میں عملہ کے 33افراد کورونا وائرس کا شکا ہوچکے ہیں ایوب ہسپتال کمپلکیس میں 66مریض داخل ہیں اور 18مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ ماسک پہن کر اس وائرس کے خطرے کو 95فیصد کم کیا جاسکتاہے ۔
