مریم نواز کا حویلیاں انٹرچینج پر تاریخی استقبال،لورہ امڈ آیا

حویلیاں؛مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا شاندار استقبال،عوام کا جم غفیر،تحصیل لورہ کا قافلہ بازی لے گیا۔ت

فصیلات کے مطابق بدھ کو مانسہرہ جلسہ میں شرکت کے لیئے ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی ہدایت پر ضلع ایبٹ آباد کی قیادت نے حویلیاں انٹرچینج پر استقبال کا اعلان کیا تھا جس کے لیئےدیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ تحصیل لورہ کی تنظیم خاصی متحرک رہی ،استقبال کے لیئے تحصیل لورہ کے صدر افتخار عباسی کی قیادت میں تحصیل لورہ کے تمام گاوں اور یونین کونسلوں سے لیگی کارکنوں نے ایک بڑے قافلے کی صورت میں حویلیاں کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ۔۔۔

لورہ کے سرگرم لیگی کارکن عدیل قیصر عباسی کا مانسہرہ جلسہ گاہ میں منفرد انداز

حویلیاں انٹرچینج میں مریم نواز اور انکے ساتھ آنے والی لیگی قیادت کے تاریخی استقبال کے بعد قافلے کی صورت میں انہیں مانسہرہ لیجایا گیا ،مانسہرہ جلسہ گاہ میں بھی سب سے بڑا جلوس انہی لیگی کارکنوں کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔

مانسہرہ جلسہ گاہ میں تحصیل لورہ کی لیگی قیادت اگلی نشستوں پہ

دوسری جانب ممبر صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ کی قیادت میں بھی ایک بڑا جلوس استقبالیہ کیمپ میں پہنچا ،اہلیان حویلیاں،گلیات و لورہ نے مانسہرہ کے جلسہ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں