اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقہ بہارہ کہو کے جیلانی کرکٹ گراونڈ میں تیسراانصاف سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تحصیل لورہ کی ٹیم ایم سی سی لورہ کے ٹائیٹل سے کپتان ہمایوں شاہ کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں حصہ لیا

ایم سی سی لورہ کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظائرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور بعد ازاں فائنل کے مقابلے میں اووسیز الیون کو شکست دیگر فائنل کی ٹرافی لورہ کے لیے حاصل کر لی جو کہ تحصیل لورہ کے لیئے ایک بڑا اعزاز ہے ۔فائنل میں کامیابی ملتے ہیں ٹیم کیپٹن ہمایوں شاہ اور قاسم عباسی سجدہ شکر بجا لانے کے لیئے گراونڈ میں ہی سجدہ ریز ہو گے

واضح رہے کہ ایم سی سی لورہ کی ٹیم کے سپانسر معروف نوجوان بزنس مین و مدینہ کیش اینڈ کیری لورہ کے اونر عدیل قیصر عباسی ہیں جو کہ قبل ازیں لورہ میں بھی کرکٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد کروا چکے ہیں جس میں 46 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔

لورہ کے میگا کرکٹ ایونٹ میں ایم سی سی لورہ کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکی تھی تاہم بہارہ کہو میں ہونے والے تیسرے انصاف سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل کی ٹرافی حاصل کرکے ایک بار پھر صف اول کی ٹیموں میں شامل ہو چکی ہے ۔

بہارہ کہو کے کرکٹ مقابلوں میں لورہ کی ٹیم کی جیت کی خوشی میں سوشل میڈیا صارفین ٹیم کیپٹن ہمایوں شاہ اور انکی پوری ٹیمکی کارکردگی کو ستائش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور مبارکبادوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے ۔وول نیوز سپیشل