تھانہ لورہ پولیس نےبھاری اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی

لورہ:پولیس تھانہ لورہ نے ایس ایچ او لورہ ریاض خان کوہستانی کی قیادت میں لورہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی،پکڑے جانے والے اسلحہ میں 26 رائفلیں،37 مختلف بور کے پسٹل اور سینکروں کی تعداد میں مختلف بور کی گولیاں و کارتوس شامل ہیں

پولیس نے ملزم سلیمان ولد شاہنواز ساکن درہ آدم خیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ ضلعی سربراہ نے گزشتہ دنوں ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا ۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں