سکول کالجز کے ساتھ مدارس بھی 10 جنوری تک بند رکھنے کا حکومتی اعلان

اسلام آباد(وول نیوز نیٹ ورک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ دینی مدارس پربھی لاگوہوگا، تعلیمی اداروں کی بات کرتےہیں تواس سےمرادتمام تعلیمی ادارےہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ دینی مدارس کاشماربھی تعلیمی اداروں میں ہی ہوتا ہے ۔ اس لیئے 10 جنوری تک تمام مدارس بھی بند ریہنگے،تاہم ابھی تک وفاقی مدارس کی جانب سے اس حکومتی اعلان کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں