باجوڑ:سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،دھشت گردی کا بڑا نیٹ ورک تباہ،دو کمانڈر ہلاک

اسلام آباد(وول نیوز نیٹ ورک)سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کاروائی دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ، دو اہم کمانڈرز کو ہلاک کردیا۔پیر کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے گاؤں تنگی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں دہشتگردوں کے اہم کمانڈر زبیر اور عزیزالرحمان عرف فدا ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد باجوڑ اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد سرکاری حکام اور شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نیٹ ورک مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں معاونت کررہا تھا، یہ دہشتگرد نیٹ ورک سرحد پار ‘را’ سے براہ راست ہدایات لے رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں