لورہ:پولیس تھانہ لورہ کی کاروائی بھکاری کے روپ میں پیشہ ور نوسرباز عورتوں کا گروہ گرفتار 45 ہزار سے زیادہ کی نقدی بھی برآمد کر لی گی.

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لورہ ریاض خان کوہستانی نے بمعہ ہیڈ کانسٹیبل خرم, کانسٹیبل ثاقب و نفری کے ہمراہ لورہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے پیشہ ور نوسرباز عورتوں کے گروہ کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے مال مسروقہ مبلغ 45500 روپے برآمد کرتے ہوئے ملزمہ مسماۃ الف,مسماۃ ر اور مسماۃ ز ساکن جھنگ پنجاب کے خلاف زیر دفعہ 337/379 کے تحت مقدمہ درج کر کے خواتین کو لیڈیز پولیس ایبٹ آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے

وول نیوز کے مطابق لورہ بازار کے دوکاندار ریاض خان نے پولیس کو درخواست دی کہ پیر کی صبح 9 بجے کے قریب تین خواتین دوکان میں داخل ہوئیں اور نشہ آور رومال کی مدد سے مجھے بے ہوش کرنے کے بعد مبلغ 45500 روپے نکال لیے. جس پر ایس ایچ او لورہ ریاض خان کوہستانی نے نفری کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے نوسرباز عورتوں کے اس گروہ کو گرفتار کر لیا, لورہ پولیس کی فوری کاروائی کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے………. وول نیوز