پشاور(وول نیوز نیٹ ورک) خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے “صحت سب کے لیے” پروگرام کے تحت تحصیل لورہ سمیت سات اضلاع کے شہریوں کو شناختی کارڈ پہ “صحت پلس کارڈ”کی سہولت مل گئی ہے آج یکم دسمبر سے تحصیل لورہ کا ہر شہری قومی شناختی کارڈ پہ سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا علاج ملک کے کسی بھی حصے میں کروا سکے گا, ملکی تاریخ میں پہلی بار بے کس, بے سہارا اور سیاسی وابستگیاں نہ رکھنے والے مجبور و لاچار شہری بھی یہ حق حاصل کر پائے ہیں, حکام کے مطابق خاندانوں کے افراد اپنے ان بچوں کی نادرا کے پاس رجسٹریشن لازمی کروائیں جنکی قبل ازیں رجسٹریشن نہیں ہو سکی ہے, صحت کی اس سہولت کے لیے قومی شناختی پر مستقل پتہ ضلع ایبٹ آباد کا ہونا لازم ہے,تحصیل لورہ کے شہری راولپنڈی اسلام آباد مری اور ایبٹ آباد کے منتخب ہسپتالوں میں اپنا علاج معالجہ کروا سکیں گے… وول نیوز
