تھانہ ڈونگاگلی کی حدود سے بجلی کے پول چوری کرنے والے تھانہ لورہ کی حدود میں پھینک کے فرار ،واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس نے پکڑ لی

لورہ/ڈونگا گلی(وول نیوز نیٹ ورک) تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میرا حسنال سے بجلی کا پول چوری کرنے والے ملزمان کھمبہ تھانہ لورہ کی حدود مالمولہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گے, تھانہ لورہ پولیس نے پول اپنے قبضے میں لے لیا, واردات میں استعمال ہونے والی ڈمپری (منی ٹرک) قبضے میں لے لیا. تفصیلات کے مطابق تھانہ لورہ پولیس کے مطابق گزشتہ رات سخت ناکہ بندی کے باعث بجلی پول چرانے والا نامعلوم گروہ بجلی کا پول مالمولہ کے قریب کھائی میں پھینک کر فرار ہو گیا پولیس نے بجلی کا پول تھانہ لورہ میں لے آئی اور تلاش بسیار کے بعد واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی (منی ٹرک) کو قبضہ میں لے لیا تاہم نامعلوم چور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے, پولیس سے ملزمان کے خلاف کاروائی کے حوالے سے استعفار کیا گیا تو تھانہ لورہ کا موقف ہے کہ وقوعہ تھانہ لورہ کی حدود میں نہیں پیش آیا

قبل ازیں بھی اسی علاقے کے نوجوانوں نے چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کے تھانہ ڈونگا گلی پولیس کے حوالے کیا تھا۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں