خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے پر کورونا کے 7 مریض جاں بحق ہوگئے۔وزیر اعلیٰ نے انکوائری کا حکم دے دیا،ایبٹ آباد میں چار کرورنا مریض جان بحق

پشاور:خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں اکسیجن سلنڈر کی عدم دستابی کے باعث سات کروورنا مریض زندگیکی بازی ہار گے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو آکسیجن کی سپلائی بروقت نہ ملنے کا واقعہ اتوار کی شپ پیش آیا، آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے سے مریض دم توڑ گئے۔،اسپتال حکام نے بتایا کہ آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے سے دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپتال کو راولپنڈی سے آکسیجن سلنڈر فراہم کیے جاتے ہیں لیکن ناگزیر وجوہات کی بناء پر راولپنڈی سے آکسیجن کے سلنڈر بروقت نہیں پہنچے۔ترجمان خیبرٹیچنگ اسپتال نے بتایا کہ 100 آکسیجن سلنڈرز اسٹینڈ بائی رہتے ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ وارڈ میں 5 مریض اور میڈیکل آئی سی یو میں ایک جاں بحق ہوا جبکہ آئسولیشن وارڈ میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء محمود خان نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب ضلع ایبٹ آباد میں کرورنا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے گزشتہ روز بھی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دو خواتیب سمیت چار کرورنا مریض جان بحق ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں