اسلام آباد/جدہ(وول نیٹ نیوز)سعودی عرب نے پندرہ سو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔پیر کو رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر 1500 مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات دیئے ہیں جس کی تصدیق وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری نے کی ہے انکا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ڈی پورٹ کیئے جانے والے 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سینٹر میں موجود ہیں جن کی وطن واپسی کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں ،اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے انکے اخراجات برداشت کرنے کے حوالے سے وزارتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔دوسری جانب گزشتہ ماہ بھی سعودی حکومت سے دی پورٹ کیئے جانے والے 160 پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز سے کراچی لایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سالانہ ہزاروں پاکستانیوں کو ویزا کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا جاتا ہے جنہیں قبل ازیں سعودی عرب میں ہی جیل میں رکھا جا تا ہے۔جہاں انکی سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد وطن واپس بھجوایا جاتا ہے ۔۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک
