مرتضیٰ جاوید عباسی نے این اے 15 سے استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیا،موجودہ حکومت پر سنگین الزامات لگائے گے

اسلام آباد(وول نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ ن خیبر پختونخواء کے جنرل سیکرٹری و این اے 15 سے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کے مطابق قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے

مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ پارٹی کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف پارٹی قیادت میاں شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی قیادت کی ہدایت کے مطابق این اے 15 سے استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کرتا ہوں وہ جب چاہے اس پر عمل درآمد کروا سکتیہے ،استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا گیا ہے ۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے استعفے میں وزیر اعظم عمران خان کا نام لیئے بغیر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نااہل و نالائق وزیر اعظم کا خطاب دیا ہے جبکہ ملکی مسائل،مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،میڈیا پر پابندیاں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی درپردہ کوششیں قادیانیوں کی درپردہ حمایت اور علماء کی تذلیل کا الزام لگایا ہے ۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں