بیٹلہ ڈھگان روڈ کے لیئے فنڈز کی فراہمی:نذیر عباسی نے نظریاتی کارکنوں کو سرخرو کر دیا۔راشد گوجر

لورہ( وول نیوز)تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 36 نذیراحمد عباسی کی جانب سے بیٹلہ ڈھگان روڈ کیلئے 35 لاکھ روپے کی گرانٹ پر اہلیان ڈهگان سیر شرقی شکر گزار ہیں.نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے. پی ٹی آی سیر شرقی کے راہنما راشد گجر نے کہا ہیکہ نذیر عباسی نے جس طرح قلیل وقت میں حلقے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اپنا،کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے اہلیان سیر شرقی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز مختص کر کے نذیر عباسی نے سیاسی مخالفین کے منہ بند کرا دئیے تحصیل لورہ کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری اور آمدہ منصوبوں سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، برسوں سے وعدوں اور دعوں کی سیاست کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن کیلئے بھی ایک کھلا چیلنج ہے جس طرح پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ سات سالوں میں حلقے میں ترقیاتی کام کروائے مسلم لیگ ن 35 سالوں میں بھی نہیں کراسکی ، راشد گجر نے کہا کہ الیکشن 2018 میں ڈهگان پولنگ سٹیشن پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے والے نظریاتی کارکنان بھی آج سرخرو ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں