پاکستان کے خدشات درست نکلے،لاہور سے پانچ دہشت گرد گرفتار،بھارتی و افغان خفیہ ایجنسی کا پردہ فاش

لاہور(وول نیوز سپیشل)پاکستان میں دہشت گردی کا بھارتی منصوبہ ناکام،پانچ دہشت گرد گرفتار۔جمعرات کو کاونٹر ٹیررازم ڈیپارئمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے لاہور شاہدرہ میں کاروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پڑوسی ملک افغٖانستان سے ہئ ،ملزمان کے قبضے سے سول سیکرٹریٹ لاہور کے نقشے حساس مقامات کی وڈیوز،بھاری اسلحہ،گولہ بارود اور ملکی و غیر ملکی کرنسی اور بھی برآمد ہوئی ہے ،ابتدائی تفتیش میں حکام کو پتہ چلا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کو لاہور میں کاروائی کا ٹاسک جلال آباد میں دو ماہ قبل ہونے والی میٹنگ میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈر کور نے ٹاسک دیا تھاجس میں بھارتیہ خفیہ ایجنسی را کا نمائندہ بھی موجود تھا اور دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی بھی را نے کی تھی۔واضح رہے کہ 14 نومبر کو اپنی پریس کانفرس میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے مزید کہا تھاکہ پشاور اورکوئٹہ میں حالیہ دہشتگرد حملے بھارتی عزائم کو واضح کرتے ہیں، بھار ت کی جانب سے نومبر میں پاکستان کےبڑے شہروں میں دہشتگرد کارروائیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں ہوسکتی ہیں، ہمارے پاس اس کے ناقابل تردید شواہد ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی معاونت اور تربیت دے رہی ہیں، بھارتی ایجنسیاں کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگرکالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، بھارت کی جانب سےکالعدم تنظیموں کو اسلحہ اور رقم فراہم کی جارہی ہے، بھارت چاہتا ہے کہ یہاں افراتفری پھیلائی جائے، بھارت دہشتگردوں میں 22ارب روپے تقسیم کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت میں وزیراعظم کی سربراہی میں سی پیک مخالف سیل بنایا گیا ہے، اس سیل کو اطلاعات کےمطابق 80 ارب روپے دیے جاچکے ہیں جب کہ 700 افراد کی ملیشیا بنائی گئی ہے جس کا ہدف سی پیک منصوبوں کونشانہ بنانا ہے لیکن ہندوستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان تیار ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں شورش برپاکرنا چاہتاہے، اطلاعات ہیں کہ وہاں قوم پرستی کو ہو ادینےکی کوشش کی، بھارت نے الیکشن سے پہلے بھی یہ کوشش کی اور الیکشن کے بعد بھی وہ ایسا ہی ارادہ رکھتا ہے، اگست 2020 میں بھارت نے ٹی ٹی پی اور دیگر کالعدم تنظیموں کو اکٹھا کرنے کی کوششیں کی، اطلاعات ہیں کہ یہ دہشتگرد پاکستان میں اپنی کارروائیوں میں اضافہ کرنے کی کوششیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تقریبا ایک ماہ قبل جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا وہ درست نکلے ہیں ،بھارت سرکار ایک جانب پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص منفی بنانے کے لیئے فیک میڈیا ہاوسز کا سہارا لے رہا ہے دوسری جانب بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے ہیں ۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں