پاک بھارت جنگوں کے غازی :دھرتی لورہ کے سپوت محمد صادق المعروف چیف صادق

ڈھونڈو گے ہ میں ملکوں ملکوں

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

پاکستان نیوی کے غازی دھرتی لورہ کے سپوت چوہدری محمد صادق

تحریر :اصغر چوہدری

پاکستان نیوی کا نام سامنے آتے ہی سفید یونیفارم میں چمکتے ستاروں اور چوڑے سینے کے حامل شیر جوانوں کا خاکہ ذہن میں ابھرنے لگتا ہے جو سمندر کے گہرے پانیوں میں بھی وطن عزیز کا سبز ہلالی پرچم بلند رکھنے کے لیئے ہما وقت تیار رہتے ہیں ۔ 1965کی پاک بھارت جنگ ہو جس میں پاک بحریہ کی آبدوز;غازی;نے بھارتی غرور خاک میں ملاتے ہوئے ;دوارکا;کے زخم چاٹنے پر مجبور کر دیا تھا یا پھر1971کی پاک بھارت جنگ ہو جس میں ;ہنگور;نے بھارتی عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ;وکرانت;کو سمندر برد کیا تھا جس کی یاد میں آج بھی ہم 9دسمبر کو بطور ;انگورڈے;کے طور پر مناتے ہیں ۔ افواج پاکستان کے افسروں و جوانوں کی جرات،بہادری اور قربانیوں سے تاریخ بھری پڑی ہے،مشکل و نامساعد حالات میں افواج پاکستان نے ایسے ایسے کارنامے سرانجام دیئے کی عقل انسانی بھی دنگ رہ جاتی ہے ۔

پاک بحریہ کا فخر “انگور”ابدوز

پاکستان اور بھارت کے درمیان1965اور1971کی جنگوں میں عملی طور پر حصہ لینے اور غازی کا اعزاز اپنے نام کے ساتھ کرنے کے علاوہ مختلف تمغے لینے والے لیفٹینٹ چوہدری محمد صادق کا تعلق محلہ بگلہ ڈھیری کیالہ یونین کونسل لورہ سے ہے جو یکم ستمبر1930کو بہادر خان کے گھر پیدا ہوئے ۔ مڈل تک تعلیم لورہ میں ہی حاصل کی اور قیام پاکستان سے صرف ایک سال قبل11اپریل1946کو رائل نیوی کو جوائن کیا ۔ 33سالہ رفاقت کے بعد 24جنوری1976کو فرض سے سبکدوش ہوئے ۔

بابائے قوم رائل پاکستان نیوی سے سلامی لیتےہوئے۔

1947کو جب پاکستان کا قیام عمل میں آیا تو رائل پاکستان نیوی کے پاس وہ سامان حرب نہ آ سکا جو کہ ہمارا حصہ بنتا تھا ، ریئر ایڈمرل جیمز ولفریڈ جیفورڈ کو پہلا کمانڈر انثیف رائل نیوی آف پاکستان مقرر کیا گیا تھا اس وقت پاکستان کے حصے میں انتہائی قلیل سامان حرب حصے میں آیا تھا

جو جہاز ملے وہ بھی لیز پر تھے ۔ چوہدری محمد صادق پاکستان نیوی کی اس ابتدائی ٹیم میں تھے جنہیں نیوی کو بنانا تھا اور آج الحمد اللہ پاکستان نیوی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے ۔چوہدری محمد صادق نے پاک بھارت جنگوں میں بھرپور حصہ لیا ۔ بہترین کارکردگی پر انہیں;تمغہ جنگ;ستارہ حرب،تمغہ دفاع،پاکستان میڈل،ریپبلک میڈل اور کلاسپ کوچ کے اعزاز ملے ۔

الحمد اللہ :آج پاکستان نیوی کا شمار دنیا کی صف اول کی بحریہ میں کیا جا رہا ہے

چوہدری محمد صادق دار فانی سے کوچ کر گے تاہم وہ دوران سروس نہ صرف پاکستان نیوی بلکہ پاکستان اور اپنے علاقے کا نام بھی روشن کر گے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

چوہدری محمد صادق کو عام طور پر چیف صادق کے نام سے جانا جاتا رہا ان کے دو صاحبزادے محمد فاروق پاک نیوی سے ریٹائرڈ ہیں جبکہ چھوٹے صاحبزادے محمد محبوب نیول کالونی اسلام آباد میں کاروبار سے وابستہ رہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں