جماعت اسلامی یوتھ تحصیل لورہ کا اجلاس،تنظیمی امور پر غور

لورہ(وول نیوز)جماعت اسلامی یوتھ تحصیل لورہ کا اجلاس برائے پلاننگ صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل لورہ قاصد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں یوتھ کے ضلعی صدر داود عباسی،امیر جماعت اسلامی تحصیل لورہ اکسیر احمد عباسی ایڈوکیٹ،نائب امیر لورہ حاجی حفیظ الرحمن اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ وجاہت امتیاز عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجلاس میں یوتھ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور تنظیمی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ویلیج کونسل سطح کی رپورٹس،پلاننگ،دعوتی مہم ،سڈی سرکل،مرکزی تربیت گاہ،شمولیتی پروگرام،تحصیل لورہ کے مسائل ،تحریک اسلامی اور سوشل میڈیا سمیت دیگر امور پر تبادلہ خٰیال کیا گیا۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں