نتھیاگلی:وول نیوز نیٹ ورک
موسم سرما کی تیسری برف باری شروع ہوتے ہی گلیات میں شدید سردی کی لہر آ گئی ہے ،مسلسل برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں نے بھی گلیات کا رخ کر لیا ہے

محکمہ شاہرات خیبر پختونخواء کا عملا سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہو گیا تاہم گلیات کے مختلف لنک روڈز برفباری کی وجہ سے مکمل بند ہو چکے ہیں