لورہ:تھانہ لورہ پولیس نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس،بغیر کاغذات و ہلمٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو تیز کرتے ہوئے نگری روڈ کے وقریب ناکہ بندی کرتے ہوئے آنے و جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی

پولیس نے چیکنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف موقع پہ کاروائی کرتے ہوئے کالے شیشے کے پیپرز اتار دیئے جبکہ مختلف موٹرسائیکلوں سمیت سات گاڑیوں کے خلاف زیر دفعہ 279 کے تحت کاروائی کی
عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی کو سراہتے ہوئے بالخصوص کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مربوط کاروائی پر زور دیا