لورہ(وول نیوز نیٹ ورک)تھانہ لورہ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ لورہ ریاض خان کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے کوٹلی رتی گلی کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گردہ نما چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کر لیا

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لورہ ریاض خان بمعہ نفری ہیڈ کانسٹیبل راجہ خرم ترک،ڈی ایف سی چوہدری ثاقب نے دوران گشت رتی گلی کوٹلی کے قریب ملزم کو دوران گشت مشکوک جان کے روکا ،دوران جانچ پڑتال ملزم کے قبضے شاپنگ بیگ سے چرس گردہ نما برآمد ہوئی جس کی کانٹے پر پڑتال کی گئی تو 990 گرام نکلی جس پر ملزم کے خلاف 9سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے