لورہ:ویلیج کونسل ڈھیری کیالہ میں واٹر سپلائی سکیم پہ کام میں تیزی, کیالہ تا موہری پائپ لائن پہ بھی کام شروع, پانی کے مرکزی سورس سے واٹر ٹینک تک 1500 فٹ پائپ لائن بچھا دی گئی. تحریک انصاف کی مرکزی قیادت مین سورس تک جا پہنچی. تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لورہ وی سی ڈیری کیالہ واٹر سپلائی اسکیم آخری مراحل میں داخل ہو گی ہے اس اسکیم کے مکمل ہو جانے کے بعد محلہ کیالہ ,سیری, بگلہ, ٹینگیڑی اور کہوٹا کے پانی کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گئے۔

اتوار کو ڈھیری کیالہ کی معروف شخصیت و تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ فضل الرحمن ,جنرل سیکرٹری تحصیل لورہ سردار خرم شہزاد ,محمد لیاقت عباسی , فہد احسان عباسی,سردار فضل حق خان , سمیر خان نے پانی کے مرکزی منبہ (واٹر سورس) پر صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پہ کہا گیا کہ 4500 فٹ لائن جس میں سے 1500 فٹ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ پائپ کو بھی 50 ایم ایم کروایا جائے گا.

علاوہ ازیں سردار خرم شہزاد نے کیالہ موہری پائپ لائن پہ کھدائی کا کام شروع کروا دیا ہے جس سے دونوں محلوں کے تمام گھرانے مستفید ہو سکیں گے جبکہ بگلہ کی پائپ لائن پہلے ہی کافی حد تک مکمل کی جا چکی ہے جس میں تحصیل جنرل سیکرٹری سردار خرم شہزاد کا اہم کردار رہا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راجہ فضل الرحمن کی قیادت میں پی ٹی آئی راہنماؤں نے کوٹلی میں پانی کے مسائل پہ مشاورتی اجلاس کیا تھا… وول نیوز