تحریک انصاف لورہ کی کامیابی:عطاء اللہ جان اور ناہید عباسی ایم پی اے نذیر عباسی کے قافلے میں شامل ہو گے

لورہ(وول نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی لورہ میں ایک اور کامیابی نائب ناظم وی سی لورہ عطااُللہ جان عباسی اور معروف سیاسی کارکن ناہید عباسی آف نمب نے ایم پی اے نذیر احمد عباسی سے ملاقات کی ہے جس میں تحصیل لورہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں راہنماوں نے تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل لورہ بلال حمید خان ،منصور خان ساجد عباسی حماد علی عباسی صیام خان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ دونوں شخصیات کے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے لورہ میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں