سپہ سالار سے چینی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی (وول نیوز نیٹ ورک)سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔پیر کو انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چینی وزیردفاع کےحالیہ دورہ پاکستان سے آئرن برادرز کے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔چین کے سفیر نےخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں