ایس پی انوسٹیگیشن ونگ محمد اشتیاق کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

ایبٹ آباد(وول نیوز نیٹ ورک) ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسرا ن اور جوانو ں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، سرٹیفکیٹ اور ریوارڈ تقسیم کیے، بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی انوسٹیگشن آفس ایبٹ آباد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آر پی او ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری چائلڈ ابیوزڈ کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینارز منعقد کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے والے افسران اور جوانوں کو ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق نے تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نوازا۔ تقریب کے دوران ایس پی محمد اشتیاق نے پولیس افسران اور جوانوں کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں