اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا۔منگل کوپارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد سنیئر رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ابھی پار ٹی کا اجلاس چل رہا خواجہ آصف بھی شریک تھے۔خواجہ آصف ٹی وی شو کی ریکارڈنگ میں جار ہے تھے کہ نیب نے گرفتار کر لیا۔انہوں نےکہا کہ خواجہ آصف کی یہ گرفتاری نہیں اغوا کیا گیا ہے۔میں عدلیہ سے ضرور کہوں گی کہ قوم آپ پر نظریں لگائی بیٹھی ہے۔عدلیہ کو اس پر چپ نہیں رہنا چاہیے۔ کس قسم کی جمہوریت ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شریف کتنے عرصے سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ اب پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سے آپ میں مرغوب کرنا چا رہے ہیں لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں پی ڈی ایم اس پر رد عمل دے گی ردعمل ایسا ہو گا کہ خواجہ آصف کو اپ کو چھوڑنا پڑے گا۔ خواجہ آصف کو فوری چھوڑیں ورنہ معاملات کہیں سے کہیں جاسکتے ہی
