ڈی پی او ایبٹ آبادکی تھانہ لورہ میں کھلی کچہری،ٹریفک وارڈن،ڈرائیونگ لائنس،پیڑولنگ کا موثر نظام سمیت سہولیات دینے کا عزم،نڑیلہ قتل کیس میرٹ پہ حل کیا جائےگا۔

لورہ(وول نیوز نیٹ ورک)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے ایس ایس پی ٹریفک طارق خان،ایس پی انوسٹیگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق،ضلعی ڈی آر سی سربراہ کے ہمراہ تھانہ لورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی پی او ایبٹ آباد نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات فروشی کی بیخ کنی کے لیئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائی جائینگی،منشیات فروشی ایک لعنت ہے جو نسلوں کی تباہی کا سبب بن رہی ہے ،انہوں نے بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف نوجوان اٹھ کھڑے ہوں ،ڈی پی او آفس ایک فون کال پر رسپانس دیگا ۔

کھلی کچہری کے درمیان عمائدین علاقہ کی جانب سے ٹریفک مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈی پی او نے فوری طور پر ٹریفک وارڈن لگانے کا کہا جبکہ ڈرایئونگ لائسنس کے حصول کے لیئے درپیش مشکلات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ماہانہ بنیادوں پہ لورہ میں یہ سہولت دی جائیگی۔پولیس پیٹرولنگ کے حوالے سے سوالات پہ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پیٹرولنگ موبائل اگر نہ ہو سکی تو موٹر سائیکل رایئڈر دیئے جائینگے

کھلی کہچری کے دوران نڑیلہ لیراں خاتون قتل کیس کے حوالے سے مقتولہ کے والد محمد شعبان نے داد رسی کی اپیل کی جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے کہا کہ ڈی آئی جی ہزارہ کی جانب سے اس معاملے پہ نوٹس لیا جا چکا ہے ،پولیس کو مزکورہ کیس کی اطلاع تاخیر سے دی گئی پھر بھی مدعی مقدمہ کی اشک شوئی کے لیئے تمام کوششیں بروئےکار لائی جائینگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں