مری(وول نیوز )ملکہ کوہسار مری میں نئے سال کی آمد پر شدید رش ،20 ہزار سے زائد گاڑیوں کے ڈاخلے سے ٹریفک جام ہو گئی ۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 20170 سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں۔سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے، سیاح گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں،کسی بھی صورت ڈبل پارکنگ نہ کریں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں،ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔دوسری جانب سترہ میل کے مقام پر پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی ہے گاڑیوں کو مکمل چیکنگ کے بعد مری کشمیر ہائی اور موٹر وے کی جانب چھوڑا جا رہا ہے ،مری میں شدید رش کے باعث مری کشمیر ہائی وے پہ بھی ٹریفک کا رش خاصا بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے لورہ گلیات اور مظفر آباد جانے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔وول نیوز
