لورہ بازار میں خوفناک آتشزدگی،لاکھوں روپے کا نقصان،،فائر بریگیڈ لورہ کے فائٹرز نے جان خطرے میں ڈال کے لورہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

لورہ:وول نیوز نیٹ ورک

تحصیل لورہ کے مرکزی بازار لورہ میں نئے سال کے دوسرے ہی دن آگ نے تباہی مچا دی ،دیکھتے ہی دیکھتے گیس فلنگ،موبائل شاپس و ٹیلرنگ شاپ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں،پولیس تھانہ لورہ نے مثالی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پہ پہنچی ،ٹی ایم اے لورہ کے عملے نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کے علاقہ لورہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا،گیس سلینڈرز پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہی کا اندیشہ تھا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح پانچ بجکر تیس منٹ پر راہی منڈی میں محمد سلیم کی گیس فلنگ میں لگنے والی آگ کی اطلاع تھانہ لورہ کو دی گئی جس پر تھانہ لورہ پولیس نے ٹی ایم اے لورہ کی فائر بریگیڈ کو ہنگامی طور پر بلا لیا۔

ٹی ایم اے لورہ کا عملہ آگ بھجانے میں مصروف

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے توصیف موبائل شاپس اور نوید ٹیلرنگ شاپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ محمد سکیم کے جنرل اسٹورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کے قریب جانا ممکن نہیں تھا ،اس کے باوجود ٹی ایم اے لورہ کے فائر فائٹرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کے ایل پی جی سیلینڈرز کو بچانے کی کوشش کی اور انتہائی نذدیک سے سارا فوکس گیس سیلنڈرز پر رکھا

مقامی افراد کے مطابق آگ کی تپش اور شدت بہت دور سے بھی محسوس کی جا رہی تھی ۔آگ کو درجہ اول کی آگ قرار دیا جا رہا ہے ۔فائر فائٹرز نے مسلسل دو گھنٹوں کی کوشش سے آگ پر قابو پایا

لورہ:فائر فائٹرز آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف

آگ کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان نے فوری ردعمل دیتے ہوئےٹی ایم اے کے عملے کو تمام وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لا کے آگ پر قابو پانے کی ہدایات دیتے رہے ،محدود وسائل کے باوجود ٹی ایم اے کے فائر فائٹرز نے کمال مہارت کے ساتھ لورہ کو بڑی تباہی سے بچایا ہے،

ایس ایچ او لورہ ریاض خان فائر فائٹرز کے ہمراہ آگ بھجانے کی نگرانی کرتے ہوئے

محمد سلیم کے مطابق گیس فلنگ شاپ میں 60 کے لگ بھگ سلینڈرز موجود تھے جو کہ مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکے ہیں جن میں تقریبا اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی گیس موجود تھی مجموعی طور پر محمد سلیم کا نقصان چھ سے سات لاکھ روپے ہوا ہے ۔جبکہ توصیف موبائل شاپ بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جس کے نقصان کا تخمینہ اڑھائی سے تین لاکھ روپے لگایا جا رہا ہے اسی طرح نوید ٹیلرنگ شاپ کا بھی نقصان لاکھوں روپے میں ہے ۔

نئے سال کے دوسرے ہی روز لورہ بازار میں تاریخ کی بدترین آتشزدگی نے سب کو افسردہ کر دیا ۔محمد سلیم انتہائی غریب شخص ہے اور توصیف موبائل ان کے بیٹے کی دوکان تھی باپ بیٹے کا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے گو کہ

لورہ کے تاجروں نے اس حوالے سے متاثرہ دوکانداروں کو حوصلہ دیا ہے اور اپنے طور پر کچھ فنڈ ریزنگ کا عندیہ دیا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر بھی متاثرہ دوکانداروں کے ساتھ مالی امداد کی جائے علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی موقع کا دورہ کیا اور متاثریں کی دلجوئی کی ہے۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں