لورہ:وول نیوز نیٹ ورک
لورہ بازار میں ہفتہ کی علی الصبح لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پا کے ٹی ایم اے لورہ کے عملے نے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔وول نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لورہ کو دی جانے والی فائر بریگیڈ گاڑی کو واپس منگوایا جا رہا تھا اور اس حوالے سے ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان نے لورہ کے عوام کے لیئے گاڑی کو واپس نہ جانے دیا جس کی وجہ سے لورہ کی تاریخ کی بدترین آگ پر قابو پایا گیا

ذرائع کے مطابق ضروری سازوسامان،حفاظتی کٹس نہ ہونے کے باوجود لورہ کی فائر بریگیڈ نے ایک تاریخ رقم کی ہے اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لورہ کو دی جانے والی فائربریگیڈ گاڑی کا صرف ایک ڈرائیور اور ایک فائر فائٹر ہے جوکہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر رہتے ہیں ،فائر بریگیڈ گاڑی لورہ ہسپتال میں کھڑی ہوتی ہے جبکہ ڈرایئور گھر میں اس کے باوجود اطلاع کے 25 منٹ بعد جو جس حالت میں تھا موقع پر پہنچا

فائر فائٹرز نہ ہونے کی وجہ سے سینٹری ورکرز نے مناسب ٹریننگ نہ ہونے کے باوجود خطرناک آگ پر قابو پایا ، ایک فائر فائٹر کے علاوہ عملے کے پاس حفاظتی کٹس بھی موجود نہیں تھیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔کمال مہارت کے ساتھ آگ پر قابو نہ پایا جاتا تو لورہ میں ایک خوفناک حادثہ رونماء ہو سکتا تھا ۔۔وول نیوز