ٹرانسپورٹ اڈے کے تنازعے نے انسانی جان لے لی،بھائی اور بس کنٹریکٹرزخمی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لورہ:تھانہ لورہ کی حدود گھمبیر میں ہفتہ کی صبح ٹرانسپورٹ اڈے کے تنازعے پر ایک فریق نے فائزنگ کرتے ہوئے مخالفیں میں سے ایک کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا زخمی ،اندھی گولیوں کا نشانہ بس کنٹریکٹر بھی بن گیا پولیس تھانہ لورہ نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں زیر دفعہ 302/109 اور 324/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی

پولیس علت نمبر ایک 2021 کے مطابق مقتول ارشد محمد کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مسمی قمر وغیرہ کا انکے بیٹوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ اڈے کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا ہفتہ کی صبح دونوں فریقین میں توں تکار ہوئی جس پر مسمی قمر نے فائرنگ کر دی جس سے مسمی ارشد جان کی بازی ہار گے اور انکے حقیقی بھائی اظہر زخمی ہو گے جبکہ بس کا کنٹریکٹر بھی گولیون کی زد میں آ کے زخمی ہو گیا

ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ لورہ پولیس کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کیہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں