نذیر احمد عباسی نے متاثرین آتشزدگی کی مدد اور ڈی ٹائپ ہسپتال کا معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرا دی۔

لورہ(وول نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی نے لورہ آتشزدگی میں متاثرہ دوکانداروں کے مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد دینے جبکہ ڈی ٹائپ ہسپتال لورہ میں ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ صوبائی وزیر صحت کے نوٹس میں لانے اور ڈی ایچ او ایبٹ آباد سے فوری حل کی یقین دھانی کرائی ہے. اتوار کو وول نیوز کے پروگرام “تساں نی آواز”میں متاثرین آتشزدگی کے لیے ریلیف پیکیج اور ڈی ٹاہپ ہسپتال کی خراب کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے آتشزدگی پر افسوس کااظہار کیا ہے ساتھ ہی بروقت ایکشن لینے پہ ٹی ایم اے لورہ اور تھانہ لورہ کی کارکردگی کو سراہا ہے, وول نیوز سے گفتگو میں نذیر احمد عباسی نے متاثرین آتشزدگی کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے جبکہ ڈی ٹاہپ ہسپتال لورہ کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اربوں روپے کا فنڈز خرچ کر رہی پورے صوبے میں علاج کی مفت سہولیات دی جا رہی ہیں, ہر خاندان کی ہیلتھ انشورنس کی گی ہے اس کے باوجود ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی سوالیہ نشان ہے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت سے بات کی جائیگی جبکہ ڈی ایچ او ایبٹ آباد سے یہ سہولیات فوری دینے کا کہا جائے گا.

volnews #tmalora #D_typeHosptillora

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں