ایبٹ آباد پولیس ان ایکشن:14 کلوچرس،آئس و اسلحہ برآمد،309 موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کاروائی

ایبٹ آباد(وول نیوز) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندیاں ، سخت سکیورٹی چیکنگ،14 کلو سے زائد چرس و اسلحہ برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اس دوران 14 کلو 380 گرام چرس، 200 گرام آئس، 02 بندوقیں ، 02 پستول 290 کارتوس برآمد کرتے ہوئے مقدمات قائم کر لیے گئے جبکہ 280 کالے شیشے والی گاڑیوں سے بلیک پیپرز اتار لیے گئے ، 23 گاڑی مالکان کے خلاف زیر دفعہ 279 پی پی سی کے تحت مقدمات درج رجسٙرڈ کیے گئے ، 309 کمسن، بغیر ہیلمٹ، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف حسب قانون کاروائی عمل میں لائی گئی ، 14 گاڑیوں سے ممنوعہ فلیشرز لائیٹس اتاری گئیں ، 109 ریکارڈ یافتہ مشتبہ مجرمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں