لورہ(وول نیوز)ویلیج کونسل لورہ کے محلوں جبڑیاں ،کلسی،بگلہ اور کھیتر کے دیرنیہ مسئلے کے حل کے لیئے عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے ان محلوں میں طویل عرصے سے پینے کے پانی کی سخت مشکلات تھیں جس پر سابق ناظم یونین کونسل لورہ بلال حمید خان کی کاوشوں سے ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی کی جانب سے فنڈنگ کی گئی

گزشتہ روز تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل لورہ کے متحرک کارکن صیام عباسی نے جاری کام کی جگہ پہ کام کے معیار اور رفتار کو دیکھا ۔واضح رہے کہ محلہ جبڑیاں سمیت دیگر محلوں کے عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے اور وول نیوز اس حالے سے محلہ جبڑیاں سے ایک پروگرام بھی کر چکاہے