ویلڈن ایس ایس پی ٹریفک طارق خان!اہلیان لورہ کا دیرنیہ مسئلہ حل ،ڈرایئونگ لائسنس کی سہولت گھر کی دہلیز تک پہنچ گئی

لورہ(وول نیوز نیٹ ورک)ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کا ایک اور وعدہ پورا ہونے لگا ،لورہ کھلی کچہری میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی تعنیاتی کے بعد عوامی مطالبے پر لائسنسنگ کی سہولت لورہ میں دینے کا عوامی مطالبہ پورا ۔ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے بدھ 13 جنوری کو موبائل لائسنسنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی لائسنسنگ وین تھانہ لورہ میں شہریوں کو دہلیز پہ ڈرایئونگ لائسنس کی شروعات کا آغاز کریگی۔

گزشتہ دنوں تھانہ لورہ میں کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی،ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا دیگر پولیس افسران و عمائدین کے ہمراہ گروپ فوٹو

ایس ایس پی طارق محمود خان کے حکم پر 13 جنوری کو صبح گیارہ بجے لائسنسنگ پراسس کا آغاز کیا جائے گا ۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ لائسنس کے خواہش مند افراد اپنا اصل شناختی ہمراہ لاہیں ۔ایبٹ آباد پولیس نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دہلیز پہ ضروری سہولیات کا عزم کر رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ویلڈن ایس ایس پی ٹریفک طارق خان!اہلیان لورہ کا دیرنیہ مسئلہ حل ،ڈرایئونگ لائسنس کی سہولت گھر کی دہلیز تک پہنچ گئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں