ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے نئے سال کے پہلے ہفتے میں مجرمان اشتہاریوں ، منشیات فروشوں اور چوری کے مقدمات میں مطلوب جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون
قتل ، زنا ، اغواء ، منشیات اور سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب 07 مجرمان اشتہاری گرفتار ، 34 کلو 711گرام چرس، 09 کلو 509 گرام ہیروئن ، 563 گرام آئس، 152 بوتل شراب برآمد کی گئی برآمد شدہ منشیات کی کل رقم 50 لاکھ کے قریب بنتی ہے اس کے ساتھ ساتھ 04 موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری پر چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلع پولیس نے گزشتہ سال کی طرح سال نو کے پہلے ہفتے میں مجرمان اشتہاریوں ، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھا اس عرصہ کے دوران ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے قتل ، اغواء ، زنا ، منشیات اور دیگر مخلتف جرائم میں مطلوب 07 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 34.711 کلو چرس، 9.509 کلو ہیروئن ، 563 گرام آئس ، 152 بوتل شراب برآمد کی گئی ایک محتاط اندازے کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت 49 لاکھ 58 ہزار 100 روپے بنتی ہے ۔

ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی نے جملہ ایس ایچ اوز و ایس ڈی پی اوز کو جرائم پیشہ عناصر ، مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ضلع کے امن و امان کی برقرار رکھا جائے اور شہر کق منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے ۔