ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جنرل باڈی کا اجلاس،کارکردگی پر اظہار اطمینان،متعدد کمیٹیوں کی تشکیل

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر ایسوسی ایشن تیمور جدون کی زیر صدارت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل ایسوسی ایشن لقمان شاہ نے تنظیم کی دو سالہ کارکردگی سے آگاہ کیا، اجلاس میں اکثریتی اراکین نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا، اجلاس میں مختلف اہم امور پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی،

نیشنل پریس کلب کے معاملات سے متعلق چنگیز خان جدون کی قیادت میں کمیٹی قائم کی گئی، وفاقی و صوبائی انتظامیہ سے ملاقاتوں سے متعلق سردار طارق خان کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی، ہزارہ کی ثقافت کے حوالے سے پروگرام کے انعقاد کیلئے انوار عباسی کی چیئرمین شپ میں کمیٹی قائم کی گئی، ایسوسی ایشن کی سکروٹنی کیلئے وقار فانی کی قیادت میں کمیٹی بنادی۔ مزید برآں جنرل باڈی نے گورننگ باڈی میں ردوبدل کا اختیار ایسوسی ایشن کے چیئرمین، صدر اور جنرل سیکرٹری کو دیدیا۔ جنرل باڈی نے ہزارہ کے تمام پریس کلبز کے ساتھ ایچ جے اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل ہونے کی منظوری دیدی، میٹ دی پریس اور میٹ دی پرسنالٹی کمیٹی کی سربراہی اصغر چوہدری کو سونپ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں