ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے بینکوں شاپنگ مالز، دکانوں اور سکولوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ اور تجاویزات بنانے پر مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے

ایبٹ آباد() تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید فاروق شاہ نے ہمراہ متعلقہ سرکل انچارج کے ایبٹ آباد اندرون شہر سپلائی مری روڈ منڈیاں قلندر آباد اور حویلیاں میں جتنے بھی بینک سکول شاپنگ مال یا دکان کی پارکنگ مین یا سروس روڈ پہ ہے یا روڈ کی روانی کی وجہ سے پیدل چلنے والوں دشواری کا سامنا ہے یا دکانداروں نے روڈ پہ یا فٹ پاتھ پہ غیر قانونی تجاویزات بنائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے روڈ کی روانی متاثر ہوتی ہے ان سب کو ایس ایس پی ٹریفک کی طرف سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں

کہ وہ آپ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آپ اپنی غیر قانونی پارکنگ یا تجاویزات جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو تکلیف پہنچتی ہے یا پیدل چلنے والوں کی راہ میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے آپ سب سے یہ گزارش ہے کہ آپ یہ سب روڈ سے یا فٹ پاتھ سے ہٹا دیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے اور جو اس نوٹس کی پیروی نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں