ایبٹ آباد(وول نیوز ) ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد طارق محمود خان نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ کسی سے بھی بد اخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی عوام کی عزت انکا احترام ہم سب پر فرض اور لازم ہے انسپکٹر ٹریفک ڈی ایس پی ٹریفک اور ایس ایس پی ٹریفک کے دفتر کے دروازے سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں سائلین کسی بھی وقت اپنی شکایات لے کر ہمارے پاس آ سکتے ہیں۔ اگر کسی بھی ٹریفک والے نے کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی یا بد اخلاقی کی تو اس کے خلاف فوراً کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
