شہید ہیڈ کانسٹیبل جمیل الرحمن کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا ،وفاقی وزیر عمر ایوب،آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ افسران شریک

شہید ہیڈ کانسٹیبل جمیل کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا
آئی جی سمیت پولیس افسران و وفاقی وزیر شریک
اسلام آباد(وول نیوز) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہید ہیڈ کانسٹیبل جمیل کے جنازے میں شرکت کی .نمازجنازہ میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان بھی شریک ہوئے۔


آئی جی اسلام آباد نے شہید کے جسد خاکی کو کندھا دیا
آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر افسران نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کرتے ہوئے پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں روانہ کیا
جمیل ہیڈ کانسٹیبل ڈیوٹی کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ سے شہید ہوئے .
ہیڈ کانسٹیبل جمیل کا تعلق ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ سے تھا۔وفاقی پولیس کے ملازمین نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

بعد ازاں شہید ہیڈ کانٹیبل جمیل الرحمن کا جنازہ آبائی گاوں پہنچا جہاں ہر انکھ اکشبار تھی ،نماز جنازہ میں کشیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں